اہم خبریں استنبول کی آیا صوفیہ گرینڈ مسجد میں آج 86 سال کے بعد نماز جمعہ کی ادائیگی کی گئی جس میں ترک صدر رجب طیب اردگان ، ان کی کابینہ ، اداروں کے سربراہان کے علاوہ ملک بھر سے شہریوں کا سمندر امڈ آیا اور شرکت کر کے تاریخ رقم کر دی ۔ استنبول کی آیا صوفیہ گرینڈ مسجد میں 86 سال بعد نماز جمعہ کے لیے لوگ صبح سویرے ہی جمع ہونا شروع ہو گئے خطبہ جمعہ اور دعا کے دوران روح پرور مناظر دیکھنے کو ملے جبکہ اجتماع کے آخر میں دی جانے والی اذان نے شہریوں کے دلوں کو ایمان کے جذبے سے بھر دیا ۔ یوں لگ رہا تھا جیسے پورا استنبول ہی نماز کے لیے امڈ آیا ہو۔ نماز سے قبل خطبہ ہوا اور ترک صدر نے سورۃ البقرہ کی آیات کی تلاوت بھی کی۔ صدر رجب طیب اردوان نے عمارت پر نصب نئی تختی کی نقاب کشائی کی اور 86 سال بعد آیا صوفیہ گرینڈ مسجد میں نماز جمعہ ادا کی گئی۔ نماز ادا کرنے کے لیے صبح ہی سے لوگ جمع ہونا شروع ہو گئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ خطبہ جمعہ کے دوران امام جماعت نے طویل دعا کروائی جس میں مسلم امہ کے دوبارہ عروج کی دعائیں مانگی گئیں۔ لوگوں نے اشکبار آنکھوں سے دنیا بھر میں مسلمانوں پر ہونے و...
I am a studient my daily lifen is very diffecult i shair my life on this plateform.